41 C
Islamabad

کرکٹ میچ کے دوران مکھیوں کا حملہ فیلڈ امپائر جاں بحق

کرکٹ میچ کے دوران مکھیوں کے حملے سے معروف بھارتی امپائر ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع اناؤ میں واقع ایک گراؤنڈ میں جاری کرکٹ میچ کے دوران مکھیوں کے اچانک حملے سے سینئر کرکٹ امپائر مانک گپتا جان کی بازی ہار گئے۔مانک گپتا کرکٹ کے ایک ممتاز امپائر تھے اور کانپور کرکٹ ایسوسی ایشن سے بھی وابستہ تھے۔ وہ تقریباً 30 برس سے امپائرنگ کے فرائض انجام دے رہے تھے اور اسٹیٹ پینل امپائر بھی رہ چکے تھے۔ہلاک ہونے والے امپائر کے بھائی امیت کمار گپتا نے بھارتی خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا میچ ختم ہو چکا تھا جبکہ ان کے ایک ساتھی امپائر دوسرے میچ میں فرائض انجام دے رہے تھےڈرنکس بریک کے دوران مانک گپتا اپنے ساتھی امپائر سے ملنے گئے جہاں دونوں چائے پی رہے تھے کہ اچانک پیچھے سے مکھیوں کا ایک غول آیا اور وہاں موجود تمام افراد پر حملہ آور ہوگیا۔امیت کمار گپتا کے مطابق مکھیوں سے بچنے کی کوشش میں مانک گپتا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور گر پڑے، جس کے بعد مکھیوں کے پورے غول نے انہیں گھیر لیا۔ انہوں نے بتایا کہ دیگر افراد کو بھی مکھیوں نے ڈنک مارے، تاہم مانک گپتا شدید حملے کی زد میں آئے

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین