آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 38 ویں میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ پتھم نسانکا 62 اور پون رتھنائیکے 44 رنز بناکر نمایاں رہے۔
زمبابوے کی جانب سے بریڈ ایونز، گریم کریمر اور بلیسنگ مزا رابانی نے 2،2 جب کہ رائن برل نے ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں زمبابوے نے سری لنکا کا 179 رنز کا ہدف با آسانی آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا
