39.4 C
Islamabad

وزیراعظم غزہ امن بورڈ کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف غزہ امن بورڈ کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا پہنچ گئے۔ وزیراعظم کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے، وزیراعظم 19 فروری کو واشنگٹن ڈی سی میں بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

آج ہونے والے غزہ امن بورڈ کے افتتاحی اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی شامل ہوں گے۔دورے کے دوران وزیراعظم کی امریکی قیادت اور شریک عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں، ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گاوزیراعظم شہبازشریف 20فروری تک امریکا میں قیام کریں

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین