38.1 C
Islamabad

اپوزیشن دھرنا صرف سیاست عمران کی رہائی سے کوئی تعلق نہیں، رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بہترین میسر علاج فراہم کیا گیا، پی ٹی آئی کبھی بھی مطمئن نہیں ہوگی۔ مسلم لیگ کے سینیئر رہنما رانا ثنا اللہ نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوبہترین میسرعلاج فراہم کیا گیا، یہ ملک میں افراتفری اورانتشارپھیلانا چاہتے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کبھی بھی مطمئن نہیں ہوگی، آج کی ملاقات کے بعد جو یہ پیغام باہر لے کر آئے ہیں کیا جیل کا قانون اس کی اجازت دیتا ہے؟

انہوں نےکہاکہ خیبرپختون خوا کے عوام میں راستوں کی بندش پرغم وغصہ ہے، ایک صوبائی حکومت کو آئین میں کہاں اجازت ہے کہ راستے بند کرے۔ کسی بھی صوبے کے آئی جی اور چیف سیکرٹری ہائی کورٹ کے حکم پر عمل کے پابند ہیں۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جو کر رہی ہے وہ سیاست ہے اس کا بانی پی ٹی آئی کے علاج سے کوئی تعلق نہیں، پی ٹی آئی کا فوکس اس بات پر ہے کہ ملک میں انارکی اور انتشار ہو

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین