37.1 C
Islamabad

اپوزیشن کا پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا پولیس نے6 اراکین کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز کے سامنے اہلکاروں سے ہاتھا پائی اور جھگڑا کرنے پر تحریک انصاف کے 6 اراکین اسمبلی کو گرفتار کرلیا۔اسلام آباد پولیس ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ لاجز کے باہر اہلکاروں سے ہاتھا پائی اور دست درازی کرنے والے تحریک انصاف کے 2 اراکین قومی اسمبلی اور چار صوبائی اسمبلی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گرفتارہونیوالوں میں ایم این اے شفقت اعوان اور ایم این اے عمر اسلم شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایم پی اے رفعت شاہ، سرفراز ڈوگر، ملک اسد اور طیب راشد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف دہشت گردی، اقدام قتل سمیت 11 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزمان پر ہنگامہ آرائی،پولیس اہلکاروں پرفائرنگ،اسلحہ چھیننے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزامات ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین