کراچی:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں شدید مندی کا رجحان برقرار رہا اور کاروباری دن کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔کاروبار کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس 2264 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 77 ہزار 339 پوائنٹس کی سطح تک گر گیا۔بعد ازاں 1742 پوائنٹس کی مندی سے انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار 861 پوائنٹس پر آ گیا۔مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے دوران ایک مرحلے پر 670 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 933 پوائنٹس پر بھی ٹریڈ کرتا رہا
