سیالکوٹ
معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر و سی ای او مزاج نیوز انصر جٹ(مسٹرپتلو)کی گزشتہ روزپاکستان مسلم لیگ نواز کی رہنما و سیالکوٹ سے رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار سے ملاقات ہوئی مسٹر پتلو نے سیدہ نوشین کو ان کی حالیہ انتخاب میں سیالکوٹ سے کامیابی پر مبارک باد پیش کی ایم این اے سیدہ نوشین افتخار نے ان کا شکریہ ادا کیا اور انصر جٹ (مسٹر پتلو)کی سوشل میڈیا پر پاکستان کے بہترین امیج کے لیئے جاری کوششوں کو سراہا سیدہ نوشین افتخار نے مسٹر پتلو کو مزاج نیوز کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا اب نئے دور کا میڈیا یے اس پر سچ اور عوامی اعتماد آپ کا منشور ہونا چاہئے انہوں نے کہا کہ میڈیا معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں سیدہ نوشین افتخار نے کہا کہ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم پر نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی نشے کی علت کے خلاف موثر کام کی اشد ضرورت ہے انہوں نے انصر جٹ سے کہا کہ وہ سوشل میڈیا میں اپنے حلقے کو استعمال کرتے ہوئے اس علت کے خلاف ایک جامع اور موثر مہم شروع کریں انہوں کہا کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز اب ایک حقیقت ہیں جو یوتھ میں بہتری لانے یا بگاڑ پیدا کرنے کا سبب بن سکتے ہیں انہوں نے مسٹر پتلو سے کہا کہ اپنے بہترین کاوشیں ان پلیٹ فارمز پر صرف کرتے نوجوانوں کی اصلاح اور وقت کے کارآمد استعمال پر صرف کریں مسٹر پتلو نے انہیں یقین دلایا کہ وہ اس قومی کاز کے لیئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے
