33.6 C
Islamabad

پی ایس ایل ، ملتان کی فرنچائز2 ارب 45 کروڑ میں فروخت

پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز کو ولی ٹیک نے 2 ارب میں 45 کروڑ روپے میں خریدلیا
فوٹو: اسکرین شاٹ پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز کو ولی ٹیک نے 2 ارب میں 45 کروڑ روپے میں خریدلیا۔ملتان سلطانز کی ٹیم کی نیلامی کی تقریب لاہور میں جاری ہے جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی شریک ہیں۔آکشن تقریب میں سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی بھی موجود ہیں، پاکستان کے لیجنڈ بلے باز ظہیر عباس بھی ملتان کے آکشن کے موقع پر آئے۔ لاہور قلندرز کے مالکان ثمین رانا اور عاطف رانا بھی ایکسپو سنٹر لاہور میں ہونے والی آکشن میں شریک ہیں۔پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کی نیلامی میں پانچ بڈرز شریک ہیں۔ ملتان کی ٹیم کی نیلامی کے لیے بیس پرائس 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔پی سی بی کے مطابق مقررہ وقت کے اندر کُل 6 پروپوزلز موصول ہوئے، جن کی تفصیلی اور شفاف جانچ کے بعد 5 بڈرز کو تکنیکی طور پر اہل قرار دیا گیا جنہوں نے نیلامی میں حصہ لیا۔واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے 10 سالہ ملکیت کے معاہدے کی تجدید سے انکار کیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے فرنچائز کی نیلامی کا اعلان کیا تھا

مزیداسی طرح کی
Related

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

آئیکسو چیف ایگزیکٹو کا اٹک سرکل میں بجلی چوروں کےخلاف گرینڈ آپریشن

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی سے) آئیسکو چیف ایگزیکٹو چوہدری...

تازہ ترین