33.1 C
Islamabad

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں استعمال ہونے کا انکشاف

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے کہا ہےکہ افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی اسلحہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں ایک بڑی رکاوٹ بن چکا ہے، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے دہشت گرد امریکی ساختہ رائفلز، مشین گنز اور اسنائپر ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی ہتھیاروں کی دستیابی کے باعث دہشت گردوں کے حملوں کی نوعیت اور شدت میں نمایاں اضافہ ہواایف سی ہیڈکوارٹرخودکش حملہ کیس میں اہم پیشرفت، سہولت کار بھی افغان شہری نکلےطالبان کی پالیسیوں نے تقریباً ڈیڑھ کروڑ افغان شہریوں کو صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم کردیاسربراہ سگار جان سوپکو کے مطابق انخلا کے وقت افغانستان میں 3 لاکھ امریکی ہتھیار چھوڑے گئے، جنوبی وزیرستان اور بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کے دوران امریکا کا افغانستان میں چھوڑا گیا جدید اسلحہ استعمال ہوا۔خیال رہے کہ حکومت پاکستان افغان حکومت اور بین الاقوامی برادری کو بارہا اس بات کے واضح ثبوت فراہم کر چکی ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے اور ٹی ٹی پی کے دہت گرد امریکا کا افغانستان میں چھوڑا گیا جدید اسلحہ استعمال کر رہے ہیں

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین