37.1 C
Islamabad

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی 1750 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا جہاں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس ابتدائی کاروبار کے دوران 1,750 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا۔

آٹوموبائل، سیمنٹ، کیمیکل، بینکنگ، کھاد، فارما، ٹیکنالوجی اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) کے شعبوں میں بھرپور خریداری دیکھی جارہی ہےصبح 10 بج کر 15 منٹ پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1,755.33 پوائنٹس یا 0.95 فیصد اضافے سے186,813.16 پوائنٹس پر جاپہنچا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ سے بھرپور کاروبار دیکھنے میں آیا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس دن بھر دونوں سمتوں میں حرکت کرتا رہا، تاہم اختتام پر تقریباً 900 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک انڈیکس 883.35 پوائنٹس یا 0.48 فیصد اضافے سے 185,057.83 پوائنٹس پر بند ہوا تھا

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین