انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس (آئی جی پی) ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کرکے راؤ عبدالکریم کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے جب کہ عثمان انور کو ڈی جی ایف آئی اے لگائے جانے کا امکان ہے۔ پنجاب حکومت کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کر دیا گیا ہے، ڈاکٹر عثمان انور کو ہٹائے جانے کے بعد راؤ عبدالکریم کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔راؤ عبدالکریم کو آئی جی پنجاب پولیس لگانے کے لیے وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی جا رہی ہے۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد راؤعبدالکریم کو آئی جی پنجاب پولیس تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن رات گئے جاری کر دیا گیا ہے
