38.1 C
Islamabad

ٹرمپ کا پاکستان سمیت 75 ممالک کے امیگرنٹ ویزوں پر کام روکنے کا فیصلہ چیلنج

ٹرمپ انتظامیہ کا پاکستان سمیت 75 ممالک کے امیگرنٹ ویزوں کی پروسیسنگ معطل کرنے کا فیصلہ امریکی عدالت میں چیلنج کر دیا گیا۔شہری حقوق کی تنظیموں کے گروپ نےنیویارک کی عدالت میں امریکی محکمہ خارجہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا۔مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی امیگریشن قانون کی دہائیوں پر محیط مستحکم بنیاد کو سخت نقصان پہنچا رہی ہے، عدالت سے ٹرمپ انتظامیہ کی ویزہ پالیسی روکنے کے لیے حکم جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کا امیگرنٹ ویزوں کی پراسیسنگ روکنے کا فیصلہ 21 جنوری سے نافذ العمل ہے۔ جن ممالک کی امیگرنٹ ویزوں کی پروسیسنگ معطل کی گئی ہے ان میں پاکستان کے ساتھ ساتھ افغانستان، البانیہ، الجزائر، آرمینیا، آذربائیجان، بنگلادیش، بیلاروس، بھوٹان، بوسنیا سمیت دیگر شامل ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین