38.1 C
Islamabad

مودی نے امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے روس سے تیل کی خریداری ترک اور امریکہ سے تجارت ہوگی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے روسی تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرادی، جس کے جواب میں ٹرمپ نے بھارتی مصنوعات پر ٹیرف 25 فیصد سے 18 فیصد کردیا جب کہ مودی نے اربوں ڈالرز کی امریکی مصنوعات خریدنے کی بھی یقین دہانی کرادی۔امریکا کا بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے پر اتفاق ہوگیا ہے، جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر لگائے گئے ٹیرف میں کمی کا اعلان کیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل ٹروتھ پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے پیر کی صبح بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں کئی اہم معاملات بشمول تجارت اور یوکرین میں جاری جنگ کے خاتمے پر تبادلہ خیال ہوا

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین