34.3 C
Islamabad

سعودی وزارت حج نے 1800 ٹریول ایجنسیوں کے لائسنس معطل کردیئے

ریاض:

سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے ناقص کارکردگی اور خدمات کے معیار پر پورا نہ اترنے پر 1,800 غیر ملکی عمرہ ٹریول ایجنسیوں کے معاہدے معطل کر دیے ہیں۔خلیج میڈیا کے مطابق یہ ایجنسیاں عمرہ شعبے میں کام کرنے والی تقریباً 5,800 ایجنسیوں کا نمایاں حصہ ہیں۔

وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ باقاعدہ جائزہ (پیریاڈک ایویلیوایشن) کے بعد کیا گیا جس میں متعدد ایجنسیوں کی کارکردگی میں سنگین خامیاں سامنے آئیں۔وزارت حج و عمرہ کے ترجمان غسان النعیمی کے مطابق متاثرہ ایجنسیوں کو 10 دن کی مہلت دی گئی ہے تاکہ وہ نشاندہی کی گئی خامیوں کو دور کر سکیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ معطلی کا اطلاق فی الحال صرف نئے عمرہ ویزوں کے اجرا پر ہوگا

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین