29.9 C
Islamabad

انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ بھارت سے ہارنے کے بعد پاکستان کا سفر تمام

آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے سپر سکسز مرحلے کے اہم ترین میچ میں بھارت نے پاکستان کو 58 رنز کے بڑے مارجن سے عبرتناک شکست دے دی، اس ناکامی کے بعد قومی ٹیم میگا ایونٹ سے باہر ہوگئی اور بھارتی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔زمبابوے کے شہر بلاوائیو میں کھیلے جارہے انڈر 19 مینز ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کی ٹیم 49.5 اوورز میں 252 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ 253 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 47 ویں اوورز میں 194 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔بھارت کی بیٹنگ بھارت کی جانب سے ایرون جارج اور ویبھو سوریا ونشی نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں بیٹرز نے ٹیم کو 47 رنز کا آغاز فراہم کیا، جس کے بعد بھارتی ٹیم پاکستانی بولرز کے دباؤ میں آگئی اور ابتدائی پاور پلے میں 3 وکٹیں 47 رنز پر گر گئیں۔سوریا ونشی اور کپتان مھاترے کو صیام نے ایک ہی اوور میں آؤٹ کیا جب کہ بھارت کو تیسرا نقصان بھی 47 رنز پر ہی ہوا ایرون کی صورت میں ہوا جنہیں عبدالسبحان نے کلین بولڈ کیا۔

ویبھو سوریا ونشی 30 آیوش مہاترے صفر جب کہ آرون جارج 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ 109 کے اسکور پر بھارت کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ویہان ملھوترا تھے جو 41 رنز بنا کر احمد حسین کی گیند پر ان ہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

مشکل حالات میں ویدانت ترویدی نے ٹیم کو سہارا دیا اور 98 گیندوں پر 68 رنز اسکور کیے۔ ان کی اننگز میں 2 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا جب کہ ویہان ملہوترا نے 21 اور ابھیگیان ابھیشک کنڈو نے 16 رنز بنائے۔اننگز کے آخری مرحلے میں کنشک چوہان نے 29 گیندوں پر 35 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جب کہ خیلان پٹیل نے 15 گیندوں پر 21 رنز بنا کر اسکور کو 250 سے آگے پہنچایا۔پاکستان کی جانب سے عبدالصبحان سب سے نمایاں بولر رہے جنہوں نے 9.5 اوورز میں 33 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد صیام نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں جب کہ احمد حسین، مومن قمر، علی حسن بلوچ اور علی رضا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس طرح بھارتی ٹیم پورے 50 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 49.5 اوورز میں 252 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی اور یوں پاکستان کو جیت کے لیے 253 رنز کا ہدف مل گیا۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین