29.7 C
Islamabad

انسداددہشت گردی کی عدالت نے فتنہ الخوارج کے گرفتار ملزم کو 5 سال کی سزا کا حکم سنادیا

اسلام آباد

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے فتنہ الخوارج کے گرفتار دہشت گرد بشیر احمد کو پانچ سال قید 50 ہزار روپے جرمانہ اور جائیدادضبط کرنے کا حکم سنادیا۔دوران سماعت پراسیکیوشن کی جانب سے راجہ نوید حسین عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے جاری تحریری فیصلہ میں کہاکہ دھماکہ خیز مواد کی ریکوری کے حوالے سے پراسیکوشن کیس ثابت کرنے میں کامیاب رہی،پراسیکوشن نے ٹھوس شواہد عدالت میں پیش کیے،ملزم کے خلاف جرم کے ارتکاب کیلئے فرانزک شواہد بھی ریکارڈ پر موجود ہیں، ملزم کے خلاف دھماکہ خیز مواد ایکٹ 1908 کے سیکشن 5 کے تحت عائد الزامات ثابت ہوتے ہیں،ملزم بشیر احمد کو پانچ سال قید، 50 ہزار جرمانے کی سزا سنائی جاتی ہے جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے پر 6 ماہ مزید قید کاٹنا ہو گی،دھماکہ خیز مواد ایکٹ 1908 کے تحت ملزم کی جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا جاتا ہے۔فتنہ الخوارج کے دہشت گرد بشیر احمد کو بنی گالہ سے گرفتار کیا گیا تھا،بشیر احمد سے بارودی مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے تھے جس پر تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین