33.8 C
Islamabad

پی ٹی آئی کو ایک اور دھچکا،سنیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف دائرریفرنس خارج

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف دائر نااہلی ریفرنس خارج کر دیا جبکہ سینیٹر کے خلاف نااہلی ریفرنس کو تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر خارج کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف دائر ریفرنس پر پارٹی سربراہ کے بجائے پارلیمانی لیڈر نے دستخط کیے تھے، جو ڈیفیکشن کلاز کے تحت ایک بنیادی تکنیکی شرط کے خلاف تھا، ڈیفیکشن کلاز کے تحت نااہلی کے لیے دائر کیے جانے والے ریفرنس پر پارٹی سربراہ کے دستخط ہونا لازم ہوتے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف نااہلی ریفرنس میں تکنیکی بے ضابطگی پائی گئی جس کے باعث ریفرنس کو قابلِ سماعت نہ سمجھتے ہوئے خارج کیا گیا۔

مزیداسی طرح کی
Related

گلگت بلتستان انتخابات خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے حتمی فہرستیں جاری

اسلام آباد (وقائع نگار )گلگت بلتستان انتخابات 2026  الیکشن کمیشن...

بنوں پولیس چوکی پر حملہ 15 پولیس اہلکار شہید متعدد زخمی

بنوں میں پولیس چوکی پر حملہ، مارے جانے والے...

تازہ ترین