25 C
Islamabad

شتروگھن سنہا نے 16 ویں منزل سے گود کر زندگی کا چراغ گل کرلیا

شتروگھن سنہا بیروزگار تھا اور آئے روز کے گھریلو جھگڑوں سے پریشان رہتا تھابھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا میں شتروگھن سنہا نے گھریلو جھگڑے کے بعد 16 ویں منزل سے کود کر اپنی جان دے دی۔میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گریٹر نوئیڈا کے علاقے بسرکھ میں واقع پیرا ماؤنٹ ایموشنز سوسائٹی میں پیش آیا۔جہاں ایک سافٹ ویئر انجینئر 38 سالہ شتروگھن سنہا نے مبینہ طور پر اپنی سالی پر چاقو سے حملہ کیا اور پھر 16ویں منزل سے کود کر خودکشی کرلی۔پولیس کا کہنا ہے کہ شتروگھن سنہا کا اپنی اہلیہ سے کسی بات پر شدید جھگڑا ہوا تھا اور اس نے مبینہ طور پر بیوی پر حملے کی کوشش کی تھی۔اسی دوران سالی نے مداخلت کی تو سنہا نے سبزی کاٹنے والے چاقو سے اس پر وار کیا، جس سے اس کے ہاتھ پر زخم آئے اور خون بہنے لگا۔شتروگھن سنہا کی اہلیہ نے بہن کو تکلیف میں دیکھا تو پولیس کو بلانے کے لیے کال کی جس پر وہ بدنامی کے ڈر سے گھبرا گیا اور خود کو کمرے میں بند کرلیا۔جب اہلیہ اور سالی نے دروازے کھولنے کی دھمکی دی اور پولیس کے آنے سے ڈرایا تو اس نے گھر کی بالکونی سے چھلانگ لگا دی۔ وہ زمین پر گرا اور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی سالی کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے شتروگھن سنہا کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی۔پولیس کے مطابق ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ شترو گھن سنہا گزشتہ چھ ماہ سے بے روزگار اور شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔

اس واقعے سے قبل اس نے شراب بھی پی تھی جبکہ پڑوسیوں کے بقول میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑے رہتے تھے۔پولیس نے مزید بتایا کہ شتروگھن سنہا آئی ٹی کمپنی میں سافٹ ویئر انجینئر تھا۔ اس کی شادی کو تقریباً 11 سال ہوچکے تھے اور 8 سالہ بیٹا بھی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شتروگھن سنہا کی اہلیہ بھی ایک آئی ٹی کمپنی میں سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر کام کرتی ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

گلگت بلتستان انتخابات خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے حتمی فہرستیں جاری

اسلام آباد (وقائع نگار )گلگت بلتستان انتخابات 2026  الیکشن کمیشن...

بنوں پولیس چوکی پر حملہ 15 پولیس اہلکار شہید متعدد زخمی

بنوں میں پولیس چوکی پر حملہ، مارے جانے والے...

تازہ ترین