24.9 C
Islamabad

بنگلادیش کی بیمان ائیر لائن کی پہلی پرواز14سال کراچی لینڈ کرگئی

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 14 سال بعد فضائی رابطے بحال ہو گئے ہیں، بنگلہ دیش کی قومی ایئرلائن بیمان ایئر کی پہلی پرواز 150 مسافروں کو لے کر ڈھاکا سے کراچی پہنچ گئی، جس کا کراچی ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 14 سال بعد براہ راست فضائی رابطے دوبارہ بحال ہوگئے ہیں، بنگلادیش کی بیمان ایئر لائن کی ڈھاکا سے پہلی پرواز کی آمد پر کراچی ایئرپورٹ پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں بنگلادیشی ہائی کمشنر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی اے ایس ایف کے اعلی افسران شریک تھے۔بنگلادیش سے کراچی آنے والی پرواز میں 150 مسافر سوار تھے جب کہ کراچی سے ڈھاکا واپسی جانے والی پرواز میں 140 مسافر سوار تھے۔بیمان ایئر ابتدائی طور پر ہفتہ وار 2 پروازیں کراچی اور ڈھاکا کے درمیان چلائے گی جب کہ اس کے لیے بوئنگ 737 طیارے استعمال کرے گی۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خطاب میں کہا کہ آج پاکستان بنگلادیش کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے لیے تاریخی دن ہے۔ پاکستان بنگلادیش کے درمیان براہ راست فضائی رابطے کی بحالی دونوں ملکوں کے لیے اہم ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

گلگت بلتستان انتخابات خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے حتمی فہرستیں جاری

اسلام آباد (وقائع نگار )گلگت بلتستان انتخابات 2026  الیکشن کمیشن...

بنوں پولیس چوکی پر حملہ 15 پولیس اہلکار شہید متعدد زخمی

بنوں میں پولیس چوکی پر حملہ، مارے جانے والے...

تازہ ترین