30 C
Islamabad

سونے کی قیمت 5 لاکھ 72 ہزار سے تجاوز کرگئی

کراچی:

عالمی و مقامی تاریخ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں کا نیا ریکارڈ بن گیا، ملکی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونے کی قیمت میں 21 ہزار 200 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔صرافہ بازار میں 24 قیراط فی تولہ سونا بڑھ کر پہلی بار 5 لاکھ72ہزار862روپے کی بلند ترین سطح کو چھوگیا، 10 گرام سونے کی قیمت 18 ہزار 175 روپے بڑھ کر پہلی بار 4 لاکھ 91 ہزار 136 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ملک بھر میں24قیراط فی تولہ چاندی264روپے بڑھ کر پہلی بار 12ہزار 175 روپے کی بلند ترین سطح پر فروخت ہونے لگی، انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا212 ڈالر کے بڑے اضافے سے پہلی بار 5 ہزار 505 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 2 ڈالر 64 سینٹس بڑھ کر پہلی بار 117 ڈالر پر پہنچ گئی

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین