28.2 C
Islamabad

مسلہ فلسطین کا منصفانہ حل مشرق وسطی میں قیام امن کی ضمانت ہے عاصم افتخار

نیویارک:

اقوام متحدہ میں پاکستان نے مسئلہ فلسطین کو مشرق وسطیٰ میں جاری بے یقینی اور عدم استحکام کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ، جبری نقل مکانی اور تباہی ناقابل قبول ہے۔سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ قانون طاقت کے آگے جھکا تو دنیا عدم استحکام کی لپیٹ میں آجائے گی،انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری اور مستقل جنگ بندی کی جائے، انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی یقینی بنائی جائے اور غزہ کی ہنگامی بنیادوں پر تعمیر نو کا آغاز کیا جائے۔عاصم افتخار نے واضح کیا کہ پاکستان ایک خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کو ناگزیر سمجھتا ہے، جو 1967 سے قبل کی سرحدوں پر قائم ہو اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کسی بھی صورت متزلزل نہیں ہو سکتی۔پاکستانی مندوب نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ شام اور لبنان میں بھی اپنی غیر قانونی کارروائیاں فوری طور پر بند کرے، کیونکہ ایسے اقدامات پورے خطے کو مزید عدم استحکام کی طرف دھکیل رہے ہیں

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین