35.2 C
Islamabad

سونا بے قابو عالمی مارکیٹ میں 5 ہزار 60 ڈالر کی حد عبور کرگیا

امریکہ کی جارحانہ۔اقدامات عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں می خوفناک اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہےعالمی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال اور امریکی تجارتی پالیسی نے سرمایہ کاروں کو سونے اور چاندی جیسے محفوظ اثاثوں کی جانب مائل کیا، جبکہ پلاٹینم اور پیلاڈیم کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت منگل کو 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 5 ہزار 60 امریکی ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی، جب کہ پیر کو یہ قیمت 5 ہزار 110 امریکی ڈالر کے تاریخی ریکارڈ پر پہنچ چکی تھی۔lرپورٹ کے مطابق اسپاٹ چاندی چار فیصد اضافے کے ساتھ 108.5 امریکی ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی، جب کہ پیر کو یہ 117.69 امریکی ڈالر کے تاریخی ریکارڈ پر تھی۔دوسری جانب، اسپاٹ پلاٹینم 4 فیصد کمی کے ساتھ 2647.39 ڈالر فی اونس پر آ گیا، حالانکہ پچھلے سیشن میں یہ 2918.80 ڈالر کے ریکارڈ پر پہنچ چکی تھی، جبکہ پیلاڈیم 1.4 فیصد کمی کے ساتھ 1953.69 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین