40.5 C
Islamabad

نوجوانوں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے وسائل بروئے کار لائے جائیں، شہباز شریف

اسلام آباد:

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی ہنر مندی اور استعداد کار میں اضافے کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے ملاقات کی جس میں رانا مشہود نے وزیراعظم کو یوتھ پروگرام اور بالخصوص لیپ ٹاپ سکیم سے متعلقہ اُمور پر بریف کیا۔شہباز شریف نے یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے جاری اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کیلئے موثر اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہے، وفاقی حکومت نوجوانوں کی ہنر مندی اور استعداد کار میں مزید اضافے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے گی

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین