24.2 C
Islamabad

فرانس میں 15 سال تک بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد

کئی یورپی ممالک کے بعد بالآخر فرانس نے بھی کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کردی ہے اور اس کا باقاعدہ قانون عملی طور پر نافذ کردیا گیا ہے فرانس کے ایوان زیرین سے منظوری کے بعد بل کو سینیٹ سے بھی منظوری درکار ہوگی، قومی اسمبلی میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش پیش کیا گیا جس میں کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال پر پابندی کی تجویز شامل تھی۔

بل میں مڈل سکولوں میں سمارٹ فونز کے استعمال پر پابندی ہائی سکولوں تک بڑھانے کی تجویز بھی شامل تھی، بل میں سوشل میڈیا استعمال کو کم عمر بچوں میں ذہنی صحت کے مسائل میں اضافے کا سبب بتایا گیافرانسیسی صدر میکروں نوجوانوں میں بڑھتے تشدد کے رجحان کا ایک سبب سوشل میڈیا کو قرار دے چکے ہیں اور وہ آسٹریلیا کی طرح فرانس میں بھی کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگانے کے خواہاں ہیں۔اس سے پہلے آسٹریلیا میں سولہ سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگائی جا چکی ہے

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین