33.7 C
Islamabad

مری میں طوفان و برفباری کی پیشگوئی،انتظامیہ نے شہریوں کے لیئے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

مری میں برفانی طوفان کی پیشگوئی، ٹریول ایڈوائزری جاری، رات کا سفر نہ کرنیکی ہدایت

فوٹو: اے ایف پی مری میں برفانی طوفان کی پیشگوئی کے تحت ڈی پی او نے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔

ڈی پی او ڈاکٹر رضا تنویر سپرا کے مطابق آج شام سےکل شام تک مری میں شدید برفباری کا امکان ہے، سیاح اور شہری رات کے وقت مری کا سفر کرنے سے مکمل گریز کریں، مری میں درجہ حرارت گرنے سے سڑکوں پربرف کی شیشےجیسی سخت تہہ بن سکتی ہے۔ڈی پی او نے کہا کہ برف والی سڑک پرگاڑی کے بریک کام نہیں کرتے، رات کا سفرخطرناک ہوسکتا ہے، اندھیرےاور دھند میں برف ہٹانے والی مشینری کاکام کرنا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے، ٹائروں پر’اسنوچین’ کے بغیر کسی گاڑی کو مری میں داخلے کی اجازت نہیں ملےگی۔ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ مری روانگی سے قبل گاڑی کا فیول ٹینک فل رکھیں، مکینیکل فٹنس چیک کرلیں، بریک، وائپرز، ہیٹر اور ڈی فوگر کا درست ہونا یقینی بنائیں، برف والی سڑکوں پر رفتار کم اوراگلی گاڑی سے 50 میٹر دور رہیں

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین