بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری کا دوسرا اسپیل داخل ہو گیا ہے جس کے باعث صوبے بھر میں سردی کی شدت مزید بڑھ گئی ہے۔ کوئٹہ، قلات، مستونگ اور کان مہترزئی میں بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جبکہ مسلم باغ، چمن اور دیگر اضلاع میں بھی موسم سرد اور برفانی ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ دوسرا اسپیل آئندہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں درجہ حرارت مزید گر سکتا ہے۔
بلوچستان میں ستائیس جنوری تک بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ کوئٹہ، گوادر، جیوانی، پسنی، اورماڑہ، خضدار، کیچ، تربت، چاغی، تفتان، نوکنڈی، دالبندین، پنجگور، قلات، واشک، سوراب، ژوب، مستونگ، خاران، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، لورالائی، موسیٰ خیل اور آواران میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے
