23.1 C
Islamabad

لاہور ہوٹل میں آتشزدگی متعدد زخمی امدادی کارروائیاں جاری

لاہور کے علاقے گلبرگ کے مقامی ہوٹل کی بیسمنٹ میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے، 180 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔

موقع پر موجود چیف سیکرٹری پنجاب زاہد زمان نے بتایا کہ آگ صرف ہوٹل کے بیسمنٹ میں لگی ،جسے بجھانے کا کام جاری ہے، ہوٹل سے 180 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا، اس وقت عمارت کے اندر کوئی بھی شخص موجود نہیں ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ آگ کی وجہ سے شدید زخمی ہونے والے شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، بسمینٹ کے اندر پانی وافر مقدار میں موجود ہے، آگ کو بہت جلد کنٹرول کر لیا جائے گا۔ہوٹل کی چودھویں منزل سے نکلنے والے شخص ہمایوں نے بتایا کہ میں چودھویں منزل پر موجود تھا جب آگ لگی، میں آگ لگنے کے بعد سیڑھیوں سے نیچے آیا ہوں۔

آتشزدگی کی اطلاع پر چیف سیکرٹری پنجاب زاہد زمان اور ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) علی اعجاز موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین