33.8 C
Islamabad

ملک کے کون کون سے علاقے سخت سردی کی لپیٹ میں رہیں گے محکمہ، موسمیات کی رپورٹ

رپورٹ کے مطابق کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔کل بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اوربالائی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق کشمیر میں درمیانی سے شدید بارش، برفباری متوقع ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگا، ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق آج تیزبارش، شدید برفباری کے باعث ناران، کاغان، دیر، سوات، کالام، چترال، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، سکردو، مری، گلیات، وادی نیلم، باغ، پونچھ، حویلی اور راولاکوٹ میں سڑکوں بند ہونے، پھسلن سے ٹریفک شدید جام رہی۔تیزبارش، شدید برفباری کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، برفانی تودے گرنے کے واقعات پیش آئے، چترال میں تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق بھی ہو گئے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے سیاحوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین