30.6 C
Islamabad

اخبار کے خلاف مقدمہ،میرے فونز ہیک و خفیہ کیمرے نصب کرکہ نجی معاملات میں بہیمانہ مداخلت کی گئی ہالی ووڈ اداکارہ ایلزبتھ عدالت میں سسکیاں لینے لگیں

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ہالی ووڈ اداکارہ ایلزبتھ ہرلی نے میڈیا سے متعلق نجی معلومات تک غیر قانونی رسائی کے حوالے سے بھیانک انکشاف کردیا۔ایلزبتھ ہرلی نے برطانیہ کی ایک عدالت میں جاری ایک ہائی پروفائل کیس کی سماعت کے دوران اپنی نجی زندگی میں ہونے والی ’بہیمانہ مداخلت‘ پر تفصیلی بیان دیا۔یہ مقدمہ برطانوی میڈیا گروپ ایسوسی ایٹڈ نیوز پیپرز کے خلاف دائر کیا گیا ہے، جس پر ایلزبتھ ہرلی اور دیگر مشہور شخصیات نے پرائیویسی کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کیے ہیں۔60 سالہ ایلزبتھ ہرلی، شہزادہ ہیری اور معروف گلوکار ایلٹن جان سمیت ان سات مدعیان میں شامل ہیں جنہوں نے اخبار کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔اہلزبتھ ہرلی نے عدالت کو بتایا کہ ان کے بارے میں شائع ہونے والی 15 سے زائد خبریں ایسے مواد پر مبنی تھیں جو غیرقانونی طریقوں سے حاصل کیا گیا۔اداکارہ نے عدالت میں انکشاف کیا کہ ان کے موبائل فونز ہیک کیے گئے اور ان کے گھر میں خفیہ مائیکروفون نصب کرکے ان کی نجی گفتگو تک سنی گئی۔انہوں نے عدالت میں یہ بھی انکشاف کیا کہ ایک خبر میں ان کی حمل کے دوران کی طبی تفصیلات شائع کی گئیں، جو ان کے بیٹے ڈیمین کی پیدائش سے متعلق تھیں۔اداکارہ نے ان الزامات کو بھی مسترد کیا کہ یہ معلومات ان کے دوست ایلٹن جان کے شوہر ڈیوڈ فرنش نے میڈیا کو فراہم کیں۔سماعت کے دوران ایسوسی ایٹڈ نیوز پیپرز کے وکیل انتھونی وائٹ کی جرح کے وقت ایلزبتھ ہرلی جذباتی ہو گئیں اور ان کی آنکھوں سے اشک جاری ہوگئے۔سماعت کے موقع پر شہزادہ ہیری بھی عدالت میں موجود تھے جو ایلزبتھ ہرلی کے بیٹے کے پاس بیٹھ کر اسے تسلی دیتے دکھائی دیے۔دوسری جانب، متعلقہ اشاعتی ادارے نے تمام الزامات کو بے بنیاد اور بہتان قرار دیا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

* آسٹریا کے سفیر کی منیجنگ ڈائریکٹر این جی سی الطاف حسین ملک سے ملاقات،

لاہور  پاکستان میں آسٹریا کے سفیر وولف گینگ اولیور نے...

سی ڈی اے میں عثمان اشرف ڈی جی لینڈ جبکہ کیپٹن اویس ڈی جی ایچ آر ڈی تعینات

اسلام آباد وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) میں بڑی...

الیکشن کمیشن نے دو سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کرتے ہوئے انکی رکنیت معطل کردی

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دو سیاسی جماعتوں...

ایران حملوں کا نشانہ بننے والی سعودی ریفائنری نے دوبارہ کام شروع کردیا

ایرانی حملوں میں متاثر ہونیوالی سعودی آئل ریفائنری نے...

تازہ ترین