31 C
Islamabad

گرین لینڈ میں گھر کے خریدار ہوجائیں ہوشیار

گرین لینڈ اس وقت عالمی توجہ کا مرکز بن گیا جب امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے امریکہ میں شامل کرنے کے بیانات دیے۔ اسی دوران ایک دلچسپ حقیقت سامنے آئی کہ کہ گرین لینڈ میں لوگ گھر تو خرید سکتے ہیں، لیکن اس گھر کے نیچے موجود زمین کسی کی ذاتی ملکیت نہیں ہو سکتی۔حال ہی میں صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر امریکا کا ایک نقشہ شیئر کیا، جس میں کینیڈا اور گرین لینڈ کو بھی امریکی حدود میں دکھایا گیا۔ اس اقدام کے بعد گرین لینڈ کے عوام اور قیادت نے ایک بار پھر واضح کیا کہ ان کی سرزمین کسی صورت فروخت کے لیے نہیں۔

گرین لینڈ کے قوانین کے مطابق تمام زمین عوام کی مشترکہ ملکیت سمجھی جاتی ہے۔ اور اس کا انتظام سرکاری ادارے کرتے ہیں۔

یہاں کے قوانین کے تحت لوگ گھر، عمارت یا دیگر تعمیرات کے مالک بن سکتے ہیں مگر اصل زمین عوامی ملکیت رہتی ہے۔ اسی لیے اس جزیرے میں نہ عام شہری اور نہ ہی کوئی غیر ملکی زمین خرید سکتا ہے۔اگر کوئی شخص گرین لینڈ میں گھر بنانا یا خریدنا چاہے تو اسے سرکار سے زمین کے استعمال کی اجازت لینی ہوتی ہے۔ اس اجازت کو ملکیت نہیں کہا جاتا بلکہ یہ صرف زمین استعمال کرنے کا حق ہوتا ہے، جو حکومت دیتی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ...

پاکستان نے عرب امارات کو 2 ارب ڈالر واپس کردئیے

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے ڈپازٹ...

تازہ ترین