نشے کی حالت میں جان لیوا حادثے پر ڈرائیور کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ہوگا، جس کیلیے قانون پیش کردیا گیا نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے والے سخت سزا کے لیے ہو جائیں تیار کیونکہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی اراکین مشترکہ قانون لے آئے۔ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار الحسن اور پیپلز پارٹی کے مرزا اختیار بیگ نے اہم قانون پیش کیا جس میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 174بی اور سی میں ترمیم تجویز کی گئی ہے۔بل کے متن میں لکھا گیا ہے کہ کوئی بھی الکوحل، منشیات یا نشہ آور دوا کے زیر اثر گاڑی چلاتے ہوئے کسی کی موت کا سبب بنتا ہے تو وہ ” قتل خطہ بوجہ نشہ آور ڈرائیونگ ” کا مجرم ہوگا
