26 C
Islamabad

آئی سی سی آئی نے ٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی جگہ متبادل ٹیم کھیلانے فیصلہ کرلیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ جانے کی درخواست مسترد کردی ہے اور کہا ہے کہ بنگلادیش بھارت نہ گیا تو متبادل ٹیم کا انتظام کریں گے، بنگلادیشی ٹیم اگر بھارت نہیں جاتی تو اسکاٹ لینڈ متبادل ٹیم کے طورپر شامل ہوگی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو ایک دن کی مہلت دی ہے تاکہ وہ بنگلہ دیشی حکومت سے مشاورت کے بعد یہ حتمی فیصلہ کرے کہ آیا بنگلہ دیش کی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کھیلنے کے لیے بھارت جائے گی یا نہیں۔ اگر بنگلہ دیش نے سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر بھارت جانے سے انکار کیا تو اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ٹورنامنٹ میں شامل کرلیا جائے گا، جو ٹیم رینکنگ کی بنیاد پر ہوگا۔یہ فیصلہ بدھ کو آئی سی سی بورڈ ممبرز کے اجلاس میں کیا گیا، جہاں اکثریتی ڈائریکٹرز نے بنگلہ دیش کی جگہ متبادل ٹیم شامل کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ اجلاس میں موجود 15 ڈائریکٹرز میں سے صرف پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی حمایت کی۔اجلاس پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی سی اور دیگر بورڈز کو خط لکھنے کے بعد بلایا گیا تھا، جس میں بنگلہ دیش کے سری لنکا میں میچز کھیلنے کے مؤقف کی حمایت کی گئی تھی کیوں کہ سری لنکا بھی ٹورنامنٹ کا شریک میزبان ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ...

پاکستان نے عرب امارات کو 2 ارب ڈالر واپس کردئیے

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے ڈپازٹ...

تازہ ترین