انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں گروپ سی کے تیسرے میچ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں کے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ہرارے میں کھیلے گئے انڈر 19 ورلڈ کپ کے بارہویں میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 187 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، جس کے جواب میں پاکستان ٹیم نے 188 رنز کا ہدف 44 ویں اوووز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔اسکاٹ لینڈ کی ٹیم بیٹنگ کے لیے میدان میں اتری تو پاکستان کے فاسٹ بولر علی رضا نے پہلے ہی اوور میں 2 وکٹیں اڑا کر پاکستان کو بہترین آغاز فراہم کیا تاہم بعد میں آنے والے اسکاٹش بلے باز بھی کھل کر رنز نہ بناسکے۔اسکاٹ لینڈ کی جانب سے کپتان تھامس نائٹ 37، فنلے جونز 33 اور اولی جونز 30 رن کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جب کہ مانو سراسوت نے 25، روری گرانٹ نے 21 اور فینلے کارٹر نے 12 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ اسکاٹ لینڈ کا کوئی اور کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکا۔پاکستان کی جانب سے علی رضا نے 4، مومن قمر نے 3، عبدالسبحان نے 2 اور محمد صیام نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس طرح پاکستانی بولرز کی شاندار بولنگ کی بدولت اسکاٹ لینڈ کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 187 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی اور قومی ٹیم کو جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف دے دیا
