23.8 C
Islamabad

امریکہ کا گرین لینڈ پرممکنہ حملہ روکنے کے لئے برطانیہ و نیدرلینڈ نے صرف 1 فن لینڈ،ناروے اور سویڈن نے دو 2 فوجی تعینات کردیئے

یورپی ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گرین لینڈ کو حاصل کرنے سے متعلق بیانات کے بعد ڈنمارک کی خودمختاری کی حمایت کرتے ہوئے فوجی تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے ایک فوجی افسر، نیدرلینڈز نے ایک، جبکہ فن لینڈ، ناروے اور سویڈن نے دو، دو فوجی اہلکار گرین لینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام ایک مشترکہ یورپی مؤقف کے طور پر سامنے آیا ہے۔یہ تعیناتی نیٹو کی مشق آپریشن آرکٹک اینڈیورنس کے تحت کی جا رہی ہے، جس کی قیادت ڈنمارک کر رہا ہے، تاہم اس میں امریکہ شامل نہیں۔جرمنی، فرانس، برطانیہ، سویڈن، ناروے، فن لینڈ اور نیدرلینڈز اس مشق کا حصہ ہیں، جبکہ پولینڈ، اٹلی اور ترکیہ نے فوج بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔ڈنمارک پہلے ہی گرین لینڈ میں تقریباً 150 فوجی تعینات کیے ہوئے ہے، جن میں ایلیٹ سیریئس ڈاگ سلیڈ پیٹرول بھی شامل ہے۔فرانس نے 15 فوجی، جرمنی نے 13، ناروے، فن لینڈ اور نیدرلینڈز نے دو، دو جبکہ برطانیہ نے ایک افسر بھیجا ہے۔ اس طرح ڈنمارک کے علاوہ یورپی فوجیوں کی مجموعی تعداد تقریباً 37 بنتی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ گرین لینڈ امریکی سلامتی کے لیے اسٹریٹجک اہمیت رکھتا ہے اور وہاں روسی و چینی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں۔اسی تناظر میں امریکہ اور یورپ کے درمیان کشیدگی تجارتی محاذ پر بھی سامنے آئی، جب ٹرمپ نے یورپی ممالک پر 10 فیصد ٹیرف عائد کرتے ہوئے اسے جون سے 25 فیصد تک بڑھانے کی دھمکی دی تھی۔یورپی حکام کے مطابق اس مشن کا مقصد گرین لینڈ کا براہِ راست دفاع نہیں بلکہ مستقبل میں بڑے فوجی اقدامات کی صلاحیت کا جائزہ لینا ہے۔دفاعی ماہرین کے مطابق امریکہ کے بغیر نیٹو کی یورپی طاقتیں اب بھی مکمل دفاع کی صلاحیت سے محروم ہیں، تاہم محدود تعداد میں فوجیوں کی یہ تعیناتی یورپ کے دفاعی عزم کی علامت سمجھی جا رہی ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ کے معاملے پر یورپی ممالک کو ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی کے بعد یورپی ممالک ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، نیدرلینڈز، ناروے، سویڈن اور برطانیہ نے صدر ٹرمپ کی ٹیرف کی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈنمارک کی حکومت اور گرین لینڈ کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ڈنمارک میں فوجی مشقیں کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں

مزیداسی طرح کی
Related

حکومت نے پاوور سیکٹر کے ملازمین کو مفت بجلی کی سہولت ختم کردی

اسلام آباد: حکومت نے پاور سیکٹر کے ملازمین کے لیے...

امن مذاکرات تیسرا مرحلہ وار اجلاس وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف امن مشن کے تیسرے مرحلے میں...

تازہ ترین