23.8 C
Islamabad

دھند کا راج موٹرویز کئی مقامات سے بند

ملک کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے پر موٹرویز کو کئی مقامات سے ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔موٹروے حکام کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار تک، ایم 3 فیض پور سے جڑانوالہ اور ایم 4 خانیوال سے ملتان تک بند کر دی گئی جبکہ سیالکوٹ موٹروے ایم 11 پر بھی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔قومی شاہراہوں پر لاہور، مانگا منڈی، پھول نگر اور پتوکی میں شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا ہے، ترجمان موٹروے پولیس نے ڈرائیورز کو فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین