32.1 C
Islamabad

پاکستان کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں کرکٹ کا 253 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

پاکستان کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں کرکٹ کی تاریخ کا 253 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔تفصیلات کے مطابق پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایس این جی پی ایل کی ٹیم پی ٹی وی کے خلاف انتہائی کم ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی۔پی ٹی وی کی ٹیم نے فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں سب سے کم اسکور کا کامیاب دفاع کرکے تاریخ رقم کی۔اس میچ میں ایس این جی پی ایل کو جیت کے لیے صرف 40 رنز کا ہدف ملا تھا تاہم پوری ٹیم صرف 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین