28.2 C
Islamabad

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات شروع

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے جنید صفدر کی دوسری شادی کی تقریبات شروع ہوگئیں۔جاتی امرا میں آج جنید صفدر کی مہندی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس کے لیے جاتی امرا کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے، تقریب میں شریک مہمانوں کے لیے پر تکلف کھانوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ جنید صفدر کی شادی شانزے علی روحیل سے ہورہی ہے جو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔جنید صفدر کی بارات 17 جنوری کو جبکہ 18 جنوری کو دعوتِ ولیمہ ہوگی

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین