36.7 C
Islamabad

پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری خوش آئند ہے محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پیشرفت حکومتی اقدامات کی کامیابی کا مظہر ہے اور آئندہ بھی بہتری کا سلسلہ جاری رہے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں واضح بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ان کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ 126 سے بہتر ہو کر 98 تک آ گئی ہے، جو ایک اہم پیشرفت ہے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ رینکنگ میں بہتری پاکستان کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے اور اس سے عالمی سطح پر پاکستانی پاسپورٹ کی ساکھ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مثبت تبدیلی مسلسل محنت اور اصلاحات کا نتیجہ ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں یہ مثبت پیشرفت مستقبل میں مزید بہتر نتائج کی بنیاد بنے گی۔محسن نقوی نے اس عزم ک کیا کہ پاسپورٹ رینکنگ میں مزید بہتری کے لیے کام جاری رہے گا اور آنے والے دنوں میں پاکستانی پاسپورٹ عالمی سطح پر مزید مضبوط مقام حاصل کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کا پاسپورٹ 98 ویں پوزیشن پر ہے جو 31 ممالک تک بغیر ویزا یا ویزا آن ارائیول کی سہولت فراہم کرتا ہے، جبکہ یمن اسی نمبر پر مساوی ہے

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین