25.5 C
Islamabad

برطانیہ نے لندن میں مقیم سکھ رہنما پرم جیت سنگھ کو بھارتی ایجنٹوں سے لاحق خطرات بارے آگاہ کردیا

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانوی انٹیلی جنس نے پرم جیت سنگھ کوحفاظتی اقدامات کا مشورہ دے دیا، گزشتہ دنوں پرم جیت کی مودی کے حامیوں سے تکرار بھی ہوئی تھی، برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق خطرات کی نوعیت اس قدر سنگین ہے کہ پرم جیت سنگھ پما اب لندن کے علاقے ساوتھ آل میں اپنے گھر میں بھی مقیم نہیں رہے، جبکہ انہیں اپنی موجودہ رہائش گاہ کا مقام کسی کے ساتھ شیئر کرنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔پرم جیت سنگھ پما کینیڈا میں 2023 میں قتل ہونے والے خالصتانی رہنما ہردیپ سنگھ نجر اور سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں، وہ باقاعدگی سے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے ہونے والے مظاہروں میں شریک ہوتے رہے ہیں۔مسٹر پما کے مطابق وہ کافی عرصے سے برطانوی پولیس کو موصول ہونے والی دھمکیوں سے آگاہ کرتے آ رہے تھے تاہم ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد پولیس نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لینا شروع کیا۔یاد رہے کہ نجر کے قتل کے بعد اس وقت کے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارتی ایجنسیوں پر براہِ راست الزامات عائد کئے تھے

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین