راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں لیکیج کے باعث فلیٹ میں گیس بھرنے سے 3 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق ایک خاتون کی حالت شدید تشویشناک ہے، 2 ایمرجنسی گاڑیوں سمیت ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ بے ہوش خاتون کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔اموات بظاہر فلیٹ میں گیس بھرنے سے ہوئیں تاہم حتمی صورتحال فرانزک ماہرین اور پولیس رپورٹ میں ہی واضح ہو گی۔واضح رہے دو روز قبل اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون میں گیس لیکیج دھماکے کے باعث 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے ، اس حادثے میں تین مکان بھی مکمل تباہ ہوئے تھے۔
