27.1 C
Islamabad

سندھ حکومت کا پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کراچی پہنچ گئے جہاں صوبائی وزیرِ سندھ سعید غنی نے ان کا استقبال کیا۔ ایئرپورٹ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی بڑی تعداد ان کے استقبال کے لیے پہنچی جنہوں نے نعروں کے ساتھ وزیراعلیٰ کا خیرمقدم کیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سعید غنی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اجرک اور سندھی ٹوپی پہنائی۔ وزیراعلیٰ نے اس محبت بھرے استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کارکنوں کے جذبات کو سراہا

ایئرپورٹ سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ریلی کی صورت میں روانہ ہوئے، جس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی آمد پر پی ٹی آئی کارکنان کی آمد سے شارع فیصل پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے

دوسری جانب سندھ حکومت نے پی ٹی آئی کو جناح گراؤنڈ کراچی میں جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیرِ بلدیات ناصر شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے باغ جناح میں جلسے کی اجازت مانگی ہے، اور وہ دی جارہی ہے۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی کا سندھ میں بھرپور استقبال کریں گے، سہیل آفریدی سیاسی سرگرمیاں کریں، جلسہ بھی کرسکتے ہیں

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سمیت کسی بھی جماعت کی پرامن جدوجہد کو نہیں روکا جاسکتا، قانون کی خلاف ورزی ہو تومسائل پیدا ہوسکتے ہیں، لیکن جلسہ کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین