32.7 C
Islamabad

بنگلہ دیش ڈٹ گیا ٹیم بھارت بھجوانا ملکی وقار کے منافی قرار دے دیا

بنگلادیش کے اسپورٹس ایڈوائزر ڈاکٹرآصف نذرل کا کہنا ہےکہ ہم اپنےکھلاڑیوں کی سکیورٹی اور اپنے ملک کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ہم دوسرے وینیو سری لنکا میں ورلڈکپ کھیلنا چاہتے ہیں۔

 

ڈھاکا میں بی سی بی صدر امین الاسلام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بنگلادیش کے اسپورٹس ایڈوائزر ڈاکٹرآصف نذرل کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ ہم آئی سی سی کو اس بات پر مؤثر انداز میں سمجھاسکیں گے، ہمیں توقع ہےکہ آئی سی سی ہمارے مؤقف کو غیر جانبداری سے سنےگا۔

 

ڈاکٹرآصف نذرل کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش نے ورلڈکپ کے لیےکوالیفائی کیا ہوا ہے، ہم کرکٹ سے پیارکرنے والے لوگ ہیں، ہم اپنے ملک کے وقار اور کھلاڑیوں کی سکیورٹی کو دیکھتے ہوئے ورلڈکپ کھیلنا چاہتے ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین