42.9 C
Islamabad

زرعی شعبے کی ترقی کیلئے پانچ سالہ جرآت مندانہ حکمت عملی تیار کی جائے: شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز ملک کی کمزور ہوتی زرعی برآمدات کو بحال کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدام اٹھاتے ہوئے حکام کو ہدایت دی کہ وہ ایک جرات مندانہ پانچ سالہ حکمتِ عملی تیار کریں، اور اس مقصد کے لیے جامع اصلاحات اور کسانوں کی تربیت کا پروگرام ترتیب دیں تاکہ وہ عالمی منڈیوں کے تقاضوں پر پورا اتریں

تفصیلات کے مطابق نئے قائم کردہ ورکنگ گروپ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے، جس میں نجی شعبے کے ماہرین شامل ہیں، وزیراعظم نے اس ضرورت پر زور دیا کہ ملک کی زرعی پیداوار کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے تاکہ برآمدات میں اضافہ ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت وفاقی اور صوبائی سطح پر زرعی اصلاحات کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ بنیادی ہدف ہے، جس کے لیے بیج، کھاد اور زرعی ادویات تک بہتر رسائی کے ساتھ ساتھ کسانوں میں بین الاقوامی معیار کے بارے میں آگاہی بڑھانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی کے لیے زرعی شعبے میں اصلاحات اور کسانوں کی جدید تقاضوں سے آگاہی ناگزیر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ توجہ بہتر پیداوار، پراسیسنگ کے نظام کی جدت اور اس بات کو یقینی بنانے پر ہوگی کہ زرعی مصنوعات برآمدی معیار پر پوری اتریں۔

وزیراعظم نے پائیدار زرعی طریقوں کے فروغ کے لیے حکومتی اقدامات کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ جدید زرعی ٹیکنالوجیز کی تربیت کے لیے 1,000 پاکستانی طلبہ کو چین بھیجنے کا اقدام اسی سلسلے کا حصہ ہے

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین