26 C
Islamabad

سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 1 لاکھ 81 ہزار کی حد عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا سلسلہ جاری ہے اور 100 انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار کی حد عبور کر گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور ایک موقع پر انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار کی حد عبور کر گیا جو کہ اب تک کی ریکارڈ بلندی ہے۔

اس وقت پی ایس ایکس 100 انڈیکس 2100پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 81 ہزار 135 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی انڈیکس میں 2600 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا تھا اور 100 انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار 34 پر بند ہوا تھا۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین