ٹینس کے عالمی اسٹار نواک جوکووچ نے پروفیشنل ٹینس پلیئرز ایسوسی ایشن (پی ٹی پی اے) سے مکمل علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے
سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ غور و خوض کے بعد انہوں نے پی ٹی پی اے سے بالکل الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ شفافیت گورننس اور جس طرح میری آواز اور میرے امیج کو پیش کیا گیا اس پر تحفظات کے بعد کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی توجہ ٹینس، فیملی اور کھیل میں اپنے اصولوں اور سالمیت کی عکاسی کرنے والے کردار پر مرکوز رکھیں گے۔ جوکووچ نے کھلاڑیوں کی بہتری کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا، مگر کہا کہ ان کے لیے یہ باب اب بند ہو چکا ہے۔
یاد رہے کہ نواک جوکووچ پی ٹی پی اے کے بانی اراکین میں شامل تھے۔ 24 گرینڈ سلم ٹائٹلز جیتنے والے اس سربیائی کھلاڑی نے انفرادی کھیل کے آزاد کنٹریکٹرز کی آواز کو متعلقہ فورمز تک پہنچانے کے لیے اس ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھی تھی
