37.2 C
Islamabad

شادی گھر ماتم کدہ بن گیا،مکان کی چھت منہدم،6 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں مکان کی چھت گرنے سے 5 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق شبقدر کے علاقے خیرآباد میں بوسیدہ مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 5 بچے شامل ہیں، مرنے والوں میں ماں اور 3 بیٹیاں بھی شامل ہیں، گھر میں شادی کی تقریب تھی۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد تقریب میں شرکت کے لیے پشاوراور خیبر سے شبقدر آئے ہوئے تھے۔

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین