37.1 C
Islamabad

پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ابتدائی ٹیم کا اعلان

پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے ابتدائی اسکواڈ کے نام انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو بھجوا دیے

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے ابتدائی ناموں کی ڈیڈ لائن کے مطابق نام آئی سی سی کو بھجوائے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ 31 جنوری سے قبل ناموں میں تبدیلی آئی سی سی کی اجازت کے بغیر کر سکتا ہے

ڈیڈ لائن کے بعد ٹیم میں تبدیلی کے لیے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے اجازت درکار ہوگی، ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ کے ساتھ ریزرو کھلاڑیوں کے نام بھی آئی سی سی کو بھجوائے گئے ہیں

رپورٹس کے مطابق ابتدائی ناموں میں دورہ سری لنکا کے کھلاڑیوں کے ساتھ بابر اعظم، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کے نام بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے۔ پاکستان ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین