28.8 C
Islamabad

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری، شدید ٹھنڈ،سیاحوں کا رش

ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، مری میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا

گلیات کے پہاڑوں نے بھی سفید چادر اوڑھ لی، لواری ٹنل میں ڈیڑھ سے دو فٹ تک برف پڑ چکی، چترال میں 28 انچ اور استور کے کئی علاقوں میں 2 فٹ تک برفباری ریکارڈ کی گئی، چلاس اور اپر دیر کے پہاڑوں پر بھی سفیدی چھا گئی۔

بٹگرام میں برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں، آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں تیسرے روز بھی برفباری جاری رہی، اڑنگ کیل چیئر لفٹ پر سیاحوں کا رش بڑھ گیا، شدید برفباری کے باعث سیاحتی مقامات کی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔

بلوچستان میں بھی سردی کی شدید لہر آگئی، زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی چار ڈگری ریکارڈ کیا گیا، اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔

مزیداسی طرح کی
Related

پمز اسپتال کے چلڈرن یونٹ میں آتشزدگی 15 نومولود بچے جل گئے

اسلام آباد:  پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے...

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

سی ڈی اے میں پانچ ارب روپے مالیت کے 360 پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے...

تازہ ترین