28.8 C
Islamabad

پاکستان نے بنگلہ دیش کی ایئر لائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دیدی

پاکستان نے بنگلادیش کی بیمان ایئرلائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن نے ڈھاکا اور کراچی کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی، حکومت کی منظوری کے فوری بعد ڈی جی سی اے اے نے براہ راست پروازوں کی اجازت دی ہے۔

 ابتدائی طور پر بیمان بنگلادیش ایئرلائن کو تین ماہ کے لیے 30 مارچ 2026 تک پروازوں کی اجازت ہوگی۔

 بنگلادیش ایئرلائن کو منظور شدہ روٹ کے ذریعے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی اجازت ہوگی، بیمان بنگلادیش ایئر کو پاکستان ایئر اسپیس کے اندر طے شدہ روٹس پر عمل کرنا ہوگا۔

بیمان ایئرلائن کو کراچی ایئرپورٹ پر سلاٹ کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، فلائٹ کی معلومات کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ کو فراہم کرنا ہوگی۔

مزیداسی طرح کی
Related

پمز اسپتال کے چلڈرن یونٹ میں آتشزدگی 15 نومولود بچے جل گئے

اسلام آباد:  پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے...

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

سی ڈی اے میں پانچ ارب روپے مالیت کے 360 پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے...

تازہ ترین