33.8 C
Islamabad

سال 2025 صحافیوں کیلئے ہلاکت خیز رہا، 128 قتل

انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کے مطابق 2025 کے دوران دنیا بھر میں 128 صحافی ہلاک ہوئے جن میں سے نصف سے زیادہ مشرق وسطیٰ میں تھے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایف جے کے جنرل سیکرٹری انتھونی بیلانگر نے کہا کہ یہ 2024 سے اب تک کی سنگین ترین تعداد ہے، یہ صرف اعداد و شمار نہیں بلکہ یہ ہمارے ساتھیوں کے لیے عالمی سطح پر ریڈ الرٹ ہے، علاقوں کی صورت حال انتہائی خطرناک اور قابل تشویش کیونکہ غزہ میں حماس اور اسرائیل کی جنگ میں ایک سال کے دوران 56 پیشہ ور صحافی جان سے گئے۔

سیکریٹری انتھونی بیلانگر کے مطابق ہم نے پہلے ایسا نہیں دیکھا کہ اتنے کم وقت اور چھوٹے علاقے میں اتنی اموات ہوئی ہوں، یمن، یوکرین، سوڈان، پیرو انڈیا اور دوسرے ممالک میں بھی صحافیوں کو قتل کرنے کے واقعات سامنے آئے۔

آئی ایف جے کے جنرل سیکرٹری نے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے ان لوگوں کے لیے ایک قسم کا ’استثنیٰ‘ قرار دیا جو ان کے پچھے ہیں، انصاف نہ ہونے کی صورت میں اس سے صحافیوں کے قاتلوں کو پنپنے کا موقع ملتا ہے۔

آئی ایف جے کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں اس وقت 533 صحافی قید ہیں اور یہ تعداد پچھلے پانچ برس کے دوران دو گنا سے بھی زیادہ ہوئی ہے، چین اس بار بھی ان ممالک میں سر فہرست ہیں جہاں سب سے زیادہ صحافی سلاخوں کے پیچھے ہیں اور یہ تعداد 143 ہے۔

رپورٹرز وداؤٹ بارڈرز کا کہنا ہے کہ اس برس اپنے کام کی انجام دہی کے دوران 67 صحافی مارے گئے جبکہ یونیسکو کی جانب سے یہ تعداد 93 بتائی گئی ہے

مزیداسی طرح کی
Related

پمز اسپتال کے چلڈرن یونٹ میں آتشزدگی 15 نومولود بچے جل گئے

اسلام آباد:  پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے...

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

سی ڈی اے میں پانچ ارب روپے مالیت کے 360 پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے...

تازہ ترین